اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی دارالحکومت تہران میں مویشیوں کی بیماریوں کو روکنا اور اس حوالے سے سنجیدہ اقدامات کی مضبوطی کے لئے اقوام متحدہ کی خوراک اور زراعت کی تنظیم (FAO) کے تعاون سے ایران، افغانستان، پاکستان اور تاجکستان کی چار فریقی نشست کا انعقاد کیا گیا.
تفصیلات کے مطابق، فائو کے علاقائی نمائندے کے ڈپٹی برائے مشرق وسطی اور شمالی افریقی امور 'نبیل گنجی' نے منعقدہ نشست کے پہلے دن میں کہا کہ خطے کے اکثر ممالک طویل المدتی تنازعات کا شکار اور لاکھوں افراد کو خوراک سے متعلقہ مسائل کا سامنا ہیں جو ایسے مشکلات بھوک کے مسائل کو حل کرنے کی عالمی اور علاقائی کوششوں کو سنگین رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا ہے.
ایران میں تعینات فائو کے نمائندے نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ سے متاثرہ علاقوں میں قدرتی اور انسانی بحران جانوروں کی دیکھ بال کے کنٹرول کے طریقہ کار میں خلل ڈال رہا ہے.
افغانستان میں تعینات فائو کے نمائندے 'تومیو شیچیری' نے کہا کہ منعقدہ نشست کی اہم کارکردگیوں میں سے ایک جانوروں اور وبائی بیماریوں کی تشخیص اور شناخت ، بیماریوں کی روک تھام، علاج کے اقدامات، مویشیوں اور جانوروں کی مصنوعات کی منتقلی کے حوالے سے تکنیکی ٹیموں کی شرکت کرنا ہے.
اقوام متحدہ کا ادارہ برائے خوراک و زراعت، اقوام متحدہ کی خصوصی شاخ ہے جو عالمی طور پر نسل انسانی کو درپیش بھوک کے مسائل سے نمٹنے کے لیے تشکیل دی گئی ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲